Tags » Pakistani Dramas

Mera Naam Yousuf Hai ~ Episodes 3-4 Review

Aur bhi gham hain zamane mein muhabbat ke siva
Rahatein aur bhi hain vasl ki rahat ke siva
~ Faiz

Had Faiz Ahmed Faiz met the characters that populate the world of  688 more words

Pakistani Dramas

زوال در زوال

​​ہمارے لئے پردیس میں رہنے کے کچھ فوائد میں سے ایک فائدہ فرصت  کے چند لمحوں کا مل جانا بھی ہے. سو کبھی کبھار چینل گردانی بھی کر لیتے ہیں.  بہت دکھ اور تکلیف کے ساتھ  بالآخر آج فیصلہ کیا  کہ اپنے حصّے کی ایک شمع جلائی جائے ، چاہے کورنگاہی کا مرض جڑ ہی کیوں نہ پکڑ گیا ہو۔

کچھ عرصہ قبل ایک معروف ڈرامہ نگار کا انٹرویو نظر سے گزرا (جسے نظر سے گزارنے کے لئے ہمیں کوئی تگ و دو نہیں کرنی پڑی)۔  موصوف کے جملوں کی کاٹ ہمیں  پسند ہے. آج کل کے ڈراموں پہ تنقید کرتے ہوۓ  فرمانے لگے کے آج کل ڈرامے وہ خواتین لکھ رہی ہیں جنہیں گھر میں خط لکھنے پہ  مار پڑتی تھی.لوگوں کو غلط چیزوں میں الجھا دیا گیا ہے،  عورت مظلوم نہیں ہے وغیرہ وغیرہ…  اور انکی کچھ باتوں سے ہمیں بھی اتفاق تھا. لیکن موصوف کے اپنے قلم کی کاٹ بھی تو عورت کے اظہار  محبّت سے شروع ہو کرماں باپ کے گناہوں پر ختم ہو جاتی ہے

  یہ جن صاحب کا تذکرہ ہے انہونے حال ہی میں  ٹیلی ویژن کے لئے دوبارہ لکھنا شروع کیا. ماضی قریب میں انکا  ایک ڈرامہ مشہور ہوا جو ابتداء  میں تو مناسب  لگا لیکن چند ایک اقساط کے بعد ہی رومانویت اور عامیانہ ڈرامہ بازی  کی بوچھاڑ نے اس ڈرامے سے بدظن کردیا. بہرحال ہمارے عوام نے وہ ڈرامہ کافی ذوق و شوق سے،  ہیرو صاحب کے وصال تک دیکھا اور خوب پسند کیا. کچھ عرصے بعد موصوف کے ایک اور ڈرامے کی بہت تشہیر کی گئی . ایک خوبصورت گیت اور اداکاروں کی فوج ظفر موج لئے اس ڈرامے سے ہم نے بھی کچھ توقعات  وابستہ کر لیں (اس میں ہماری فرصت کا قصور زیادہ تھا…) لیکن دو اقساط کے بعد اس ڈرامے سے بھی چڑ ہوگئی . یہ ڈرامہ کسی مہذب خاندان میں  ایک باپ بیٹی، یا بھائی اور بہن ایک ساتھ دیکھنے کے روادار نہیں ہوسکتے.  انتہائی گھٹیا زبان، بیہودہ لباس، اور اس سے بھی زیادہ بے باک  بلکہ بے حیا کردار. گویا  موصوف کی پوری دنیا “فٹّے مونھ ” اور ” محبت میں الہام ”  کے گرد گھومتی ہے. مشرقی اقدار سے دور، مصنوعی پن ، اور  فلمی جذباتیت سے بھرپور یہ کہانی والٹ ڈزنی کی جادوئی کہانیوں سے زیادہ مضحکہ خیز -اور غیر حقیقی معلوم ہوتی  ہے

بہرحال ع  قصّہ مطلب طویل و دفتر  تقریر تنگ، صرف ان سے کیا گلہ، کہ یہاں تو ہر طرف یہی طوفانِ بدتمیزی  بپا ہے ۔صبح نشر ہونے والے پروگرام دیکھیں تو وہ اپنے اندر حماقت کے ایسے نظارے لئے ہوتے ہیں کہ ہم سے نہ ہنسے بنے نہ روئے  ۔

. ہم پہلے ہی دنیا بھر کی تہذیبات کے  اثرات تلے دفن ہیں، اپنی شناخت شوخی و بدتہذیبی کی طویل تر رات میں لٹا چکے ہیں ، اب ماں اور بیٹی، بھائی اور بہن ، شوہر اور بیوی کے درمیان ادب اور محبت کے  جو باریک حجابات رہ گئے ہیں، انہیں تار تار نہ کریں-پہلے ہی پڑوسیوں سے آنے والی ڈراموں کی یلغار نے ہمیں بے ادب ہونے کے ساتھ ساتھ بے حس اور کٹھور بھی کردیا ہے کہ ہم اس اخلاقی پستی کو محسوس بھی نہیں کرتے جسکا ہم شکار ہیں۔  کیا ہماری ماؤں بیٹیوں بہنوں کا کام صرف سازشیں کرنا، دوسری شادیاں کرنا، اور بیوقوف بننا رہ گیا ہے؟   اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارا معاشرہ کافی روشن خیال ہوچکا ہے. محبّت کی شادیاں اور لڑکے لڑکیوں کا میل ملاپ  بھی کوئی انہونی بات نہیں . لیکن ان ڈراموں کے کردار اپنی جرات اور بےشرمی میں حد درجہ منفرد ہیں . اور یہ عجیب و غریب کردار اس پہ  نادم ہونے کے  بجاے، ان چیزوں کو اپنا فخر بناۓ ، گستاخی کے تمغے محبّت کے سینے پہ  سجاے ، اناپ  شناپ بکتے نظر اتے ہیں- اور اگر کوئی اصلاحی ڈرامہ بن بھی جائے  اس ڈرامے کو ہمارے عوام  میں پذیرائی حاصل نہیں ہوتی۔.

  جناب مصنف  صاحبان سے التماس ہے، کہ  اگر الله تعالیٰ  نے آپکو ہنر اور فرصت دی ہے تو انھیں ضائع نہ کریں. نسلوں  کو خراب نہ کریں. اپنا قلم  مثبت  طریقے سے استعمال کریں. اس نعمت کا بھی آپ سے حساب ہوگا۔ اور عوام سے درخواست ہے کہ اپنا وقت ان فضول چیزوں پر برباد نہ کریں جنہیں فن پارہ کہنا بھی ادب کی توہین ہے.

Pakistani Dramas

Mera Naam Yousuf Hai ~ Episode 2 Review

Like the opening episode, I watched this second installment in one go as well, no power naps no paani breaks in between. That I sat through something where I had very little  interest in what happens next is a tribute to Mehreen Jabbar’s narrative skills and a testament to her very talented cast and crew’s abilities to keep viewers glued. 1,154 more words

Pakistani Dramas

Bulbulay Episode 338 Ary Digital 8 March 2015

Bulbulay Episode 338 Ary Digital 8 March 2015, Bulbulay Episode 338 Ary Digital, Bulbulay Episode 338, Bulbulay today Episode 338, Bulbulay Episode 338 – 8 March 2015, Bulbulay 8 March 2015. 12 more words

Bulbulay 8 March 2015

Finally Sanam makes her presence on her blog with this very candid and insightful interview. 

 

Q1: Ayesha Khan said that the one person she admires a lot is Sanam Saeed. 1,862 more words

Sanam Saeed

Mera Naam Yousuf Hai ~ Episode 1 Review

Mera Naam Yousuf Hai, written by Khalil ur Rehman Qamar, directed by Mehreen Jabbar and produced by Sadia Jabbar, opened its account on a very strong note on APlus today. 795 more words

Pakistani Dramas

Alvida ~ Episode 1 Review

This first episode of Alvida reminded me of all the reasons why I used to look forward to Samira Fazal’s dramas. I say used to because… 870 more words

Pakistani Dramas